LIVE

پی سی بی عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش، خبردار بھی کردیا

سہیل عمران
May 09, 2024
 

ویزا نہ ملنے کی وجہ سے محمد عامر کل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  فاسٹ بولر محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش ہے۔

ذرائع  کے مطابق  پی سی بی نے اپنی ناراضی اور مایوسی سے کرکٹ آئر لینڈ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے جس میں  بورڈ نے مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ رہنے سے بھی خبردار کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میزبان کرکٹ بورڈ پر اسکواڈ کے تمام اراکین کے بروقت ویزوں کے اجرا کی ذمہ داری تھی جب کہ محمد عامر  نے  اسکواڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ ہی ویزا اپلائی کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ویزا نہ ملنے کی وجہ سے محمد عامر کل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے، محمد عامر کو اب براہ راست انگلینڈ بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

مزید برآں پی سی بی کو خدشہ ہے کہ محمد عامرکے نہ ہونے سے ورلڈکپ کیلئے کمبی نیشن  بنانے میں نقصان پہنچا ہے۔