کھیل

محمد عامرکی آئرلینڈ کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت مشکوک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اگر جمعرات تک ویزہ نہ مل سکا تو عامر 15مئی کو لیڈز  میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

محمد عامر کا کوئی متبادل آئر لینڈ نہیں جائےگا، محمد عامر 2018 میں آئر لینڈ  میں ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔

اہم فاسٹ بولر کی عدم شرکت سے پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ کی تیاریاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ محمد عامر کے ویزہ کے معاملے پر  پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے رابطے میں ہے۔

پی سی بی کے مطابق کاکول کیمپ کے اگلے دن  عامر  سمیت تمام کھلاڑیوں کے  ویزے پراسس کردیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد عامر کو  ویزہ نہ  ملنے  پر  پی سی بی ہیڈ کوارٹر  میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔

انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے یہ میچ 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔

مزید خبریں :