LIVE

لبنان:بیروت میں کاربم دھماکہ، 20 افراد ہلاک، 120 زخمی

GEO URDU
August 15, 2013
 

بیروت … لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع قصبے میں کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق دھماکا بیروت کے جنوبی ٹاوٴن میں لبنانی تنظیم حزب اللہ کے زیر اثرعلاقے میں واقع تجارتی مرکز کے پاس ہوا ہے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے درجنوں گاڑیوں اور قریبی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ لبنانی وزارت داخلہ نے 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ ابھی تک دھماکے میں حزب اللہ کے کسی رہنما کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔