LIVE

پاکستا نی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے؛ آئی ایم ایف

ویب ڈیسک
February 10, 2014
 

دبئی…دبئی میں پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرنے والی آئی ایم ایف ٹیم کے سربراہ جیفری فرینکس کا کہنا ہے کہ پاکستا نی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، امریکا اور برطانیہ بھی پاکستان کی معاشی بہتری کے لیے آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا۔