LIVE

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

ویب ڈیسک
April 01, 2014
 

لندن…برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، واجد شمس الحسن 7 دن میں عہدے کا چارج ڈپٹی ہائی کمشنر کو دے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق واجد شمس الحسن کے عہدہ چھوڑنے کے بعد عمران مرزابرطا نیہ میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنرہوں گے، واجد شمس الحسن نے بطور پاکستانی ہائی کمشنر 6 سال خدمات انجام دیں۔