تصاویر : آزادی مارچ کے شرکاء آج کیا کرتے رہے؟

آزادی مارچ کے تیسرے روز پشاور موڑ پر ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود دھرنے کے شرکاء کیا کچھ کرتے رہے تصاویر میں دیکھیں۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) کے آزادی مارچ کے شرکاء پشاور  موڑ  پر ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن کل ختم ہو رہی ہے۔

حکومت اور  اپوزیشن میں اختلافات برقرار ہیں جب کہ موجودہ صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے دونوں نے الگ الگ اجلاس بھی کیے۔ 

مذاکرات کے لیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن وزیراعظم کے استعفے پر کوئی بات نہیں کی جائے گی جب کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے استعفے پر متفق ہیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں، ملگ گیر شٹر ڈاؤن اور ہائی ویز کو بلاک کرنے سمیت دیگر آپشنز زیر غور ہیں۔

اس تمام تر صورتحال میں ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود دھرنے کے شرکاء کیا کچھ کرتے رہے ہم آپ کو تصاویر کے ذریعے بتاتے ہیں۔ 

اے ایف پی فوٹو


اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

آزادی مارچ سے متعلق دیگر خبروں کے لیے جیو نیوز کی خصوصی کوریج دیکھیں۔