گلگت بلتستان انتخابات، 21 حلقوں کے نتائج مکمل، پی ٹی آئی کو برتری

7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 8 پر پی ٹی آئی، 3 پر پیپلزپارٹی، 2 پر (ن) لیگ اور ایک پر ایم ڈبلیوایم کے امیدوار کامیاب ہوئے: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 23 میں سے 21 حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتائج موصول ہوگئے۔

غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق8 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)،7 نشستوں پر آزادامیدوار، 3 پر پیپلزپارٹی، 2 مسلم لیگ (ن) اور ایک پر ایم ڈبلیوایم کے امیدوار کامیاب ہوئےہیں  جب کہ 2 حلقوں کےمکمل نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ 

تازہ ترین پارٹی پوزیشن

جی بی اے 1، گلگت 1 میں پی پی کے امجد حسین 11 ہزار 178 ووٹ لےکرکامیاب رہے اور یہاں سے آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔

سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ بھی انتخاب ہارگئے

جی بی اے 2 گلگت2  سے پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ خان 6696 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور پی پی کے جمیل احمد 2 ووٹوں کے فرق سے 6694 ووٹ لے کر شکست سے دوچار ہوئے جب کہ سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان بھی شکست کھاگئے اور 3965 ووٹ لے سکے۔

فائل فوٹو: حافظ حفیظ الرحمان

جی بی اے 4 نگر 1 سے پی پی کے امجد حسین 6104 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور تحریک اسلامی کے محمد ایوب وزیری 5606 ووٹ لے کردوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی اے5  نگر 2 سے آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جہاں جاوید علی 2443 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور دوسرے آزاد امیدوار ذوالفقار علی 2122 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر آئے۔

جی بی اے 6 ہنزہ سے پی ٹی آئی کے عبیداللہ 5624 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے اور آزاد امیدوار نور محمد4584 ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبرپر رہے۔

گلگت کے سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ انتخاب ہار گئے

جی بی اے7 اسکردو ایک سے پی ٹی آئی کے راجہ ذکریاخان 5288 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور  پی پی کےمہدی شاہ 4140 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی اے 8 اسکردو 2 سے ایم ڈبلیو ایم کے محمدکاظم 7534 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور  پی پی کے محمد علی شاہ 6904 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی اے 9 اسکردو 3 سے آزاد امیدوار وزیر سلیم 6286 کامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے فدا محمد ناشاد 5187 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر آئے۔

جی بی اے 10اسکردو 4 سے آزادا میدوار ناصرعلی خان 4667 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے۔ اورپی ٹی آئی کے وزیرحسن 3344 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی اے 11 کھرمنگ سے پی ٹی آئی کے سید امجد علی5733 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار اقبال حسن2577 دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی اے 12 شگر سے پی ٹی آئی کے امیدوار راجا اعظم خان 10349 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے اور پی پی کے عمران ندیم 8459 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی 13 استور 1 سے پی ٹی آئی کے محمد خالد خورشید 5325 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جی بی اے 14 استور 2 سے پی ٹی آئی امیدوار شمس الحق لون 5418 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور  پی پی کے مظفرعلی 3559 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

تازہ ترین نتائج نیچے ٹیبل میں دیکھے جاسکتے ہیں:

جی بی اے15 دیامر ایک سے تمام 47 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جہاں سے  آزاد امیدوار شاہ بیگ 2685 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ہیں اور دوسرے آزاد امیدوار دلپزیر2517 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار 2391 ووٹوں کے ساتھ تیسرے اور پی پی امیدوار بشیر 2168 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 16 دیامر 2 سے  تمام 41 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جس کے مطابق  مسلم لیگ (ن) کے انور انجینئر 5605 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ہیں اور آزاد امیدوار عطااللہ 5170 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پی ٹی آئی کے عتیق اللہ 3973 ووٹ لےکر تیسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے17 دیامر3 سے پی ٹی آئی کے حیدر خان 5389 ووٹ لےکر آگے ہیں اور جے یو آئی کے رحمت خالق 5162 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

فوٹو: اے پی پی 

جی بی اے 18 دیامر 4 سے پی ٹی آئی کے گلبرخان 6793 ووٹ لےکر آگے ہی اور  آزاد امیدوارکفایت الرحمان 5900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 19 غذر  ایک سے  آزاد امیدوار نواز خان ناجی 6448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں اور یہاں پی ٹی آئی کے  ظفر محمد 6128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

جی بی 20 غذر 2 سے پی ٹی آئی امیدوار نذیر احمد 5430 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ ق لیگ کے خان اکبر خان 3870 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی 21 غذر 3 سے ن لیگ کے امیدوار غلام محمد 4609 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 3686 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 22 گانچھے ایک سے آزاد امیدوار مشتاق حسین 6051 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور  یہاں سے پی ٹی آئی کے ابراہیم ثنائی 4945 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر آئے۔

جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمیدکامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کی آمنہ بی بی 329 6ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

فوٹو: اے پی پی 

جی بی اے 24 گانچھے 3 سے پی پی کے محمداسماعیل 6204 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور  پی ٹی آئی کے سید شمس الدین 5381 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔