اسرائیل ایران جنگ کی تازہ ترین صورتحال جانیے

ایران نے 200 سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کر دیا، بیلسٹک میزائل اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت سمیت متعدد مقامات پر گرے

اسرائیل ایران جنگ کی تازہ ترین صورتحال جانیے
  • Saturday Jun 14 2025 | 11:58 PM

    جیو نیوز براہ راست

    جیو نیوز


  • Saturday Jun 14 2025 | 03:59 AM

    امریکی سینیٹر نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیر قانونی قرار دیدیا

    ویب ڈیسک

    امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کاکہنا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کی ایک اور جنگ میں گھسیٹا نہیں جاسکتا، ایران کے نیو کلیئر پروگرام پرمذاکرات اتوار کو طے تھے، نیتن یاہو نے حملہ کر دیا۔

    انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے جنگ بندی کے سب سے بڑے مذاکرات کار کو مار دیا اور امریکا کی سفارتکاری کو نیچا دکھایا۔

    امریکی سینیٹر نے کہا کہ نیتن یاہو نے ہزاروں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔

  • Saturday Jun 14 2025 | 03:22 AM

    اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے، دنیا حیران رہ جائے گی: پاسداران انقلاب

    ویب ڈیسک

    ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران پر جارحیت کی جارہی ہے۔

    پاسداران انقلاب نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم میں اسرائیلی کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جن میں اسرائیلی فوج کے اڈے اور ہتھیار بنانے والی اسرائیلی تنصیبات بھی شامل ہیں۔

    پاسداران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی بیانات کے برعکس ایرانی میزائل اپنے اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔ یہ بے گناہوں کا خون بہائے جانے کا بدلہ لیا جارہا ہے۔

    پاسداران انقلاب نے ساتھ ہی خبردار کیا گیا کہ ایران کی سکیورٹی سرخ لکیر ہے جس پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی۔

  • Saturday Jun 14 2025 | 03:16 AM

    ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے، تل ابیب اور یروشلم میں زوردار دھماکے کی آواز

    ویب ڈیسک

    ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے ہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب اور یروشلم میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

    اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے ۔عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • Saturday Jun 14 2025 | 02:46 AM

    مشرق وسطیٰ کے ممالک نے بھی ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی: امریکی ٹی وی

    ویب ڈیسک

    امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک نے بھی ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی ہے۔

    امریکا کے معروف صحافی ٹکر کارلسن نے دعوی کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر اسرائیل کے حملوں سے پیشگی آگاہ تھے۔

  • Saturday Jun 14 2025 | 02:43 AM

    ایرانی دارالحکومت میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں، فضائی دفاعی نظام متحرک

    ویب ڈیسک

    ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

    خبرایجنسی کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام متحرک ہوگیا ہے۔ ایرانی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے 200 میزائل فائر کیے گئے۔ 

    دھماکوں کی آوازوں کیساتھ اسرائیل پر حملوں کی حمایت میں جلسے بھی جاری ہیں۔

  • Saturday Jun 14 2025 | 02:43 AM

    ایران میں حالات معمول پر آنے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں: شاہ سلمان کا حکم

    ویب ڈیسک

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سعودی عرب میں ایرانی زائرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، وزارت حج و عمرہ ایرانی زائرین کو سہولیات فراہم کرے۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ایران میں حالات معمول ہونے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں۔

  • Saturday Jun 14 2025 | 01:46 AM

    ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان

    ویب ڈیسک

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے۔

    اقوام متحدہ میں عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

    عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں معمول بنتی جارہی ہیں۔

  • Saturday Jun 14 2025 | 01:36 AM

    ایران نے امریکی شہریوں یا اڈوں کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے: امریکا

    ویب ڈیسک

    امریکا نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

    امریکا کا کہنا ہے کہ  ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

    امریکا نے سلامتی کونسل میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے۔

  • Saturday Jun 14 2025 | 01:36 AM

    ایرانی عوام کے پاس اپنی حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا بہترین موقع ہے: نیتن یاہو

    ویب ڈیسک

     اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے زیادہ تربیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی عوام کے پاس ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا یہ بہترین موقع ہے۔

    نیتن یاہو نے کہا کہ میں اور اسرائیلی عوام ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔