آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص مکمل، پاکستان نے بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 10 مئی کی کاروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔

آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص مکمل، پاکستان نے بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا
  • Tuesday May 13 2025 | 07:41 AM

    پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

    ویب ڈیسک

    بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

    بھارت میں برکھا دت جیسے صحافی اور میڈیا کئی گھنٹوں سے یہ جھوٹ پھیلا رہے تھے کہ پاکستانی ڈرونز بھارت میں گھوم رہے ہیں اور وہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مسلسل الزام لگا رہے ہیں۔

    تاہم بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں ہے، صورت حال پُرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔ 

  • Monday May 12 2025 | 11:25 PM

    آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان

    ویب ڈیسک

    وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا جو کامیاب ہوا اور دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کیا۔

    وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔

    وزیرِ اعظم نے 16 مئی کو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے۔

  • Monday May 12 2025 | 07:10 PM

    پاکستان نے بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا

    ویب ڈیسک

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 10 مئی کی کاروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔

    پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان بھی کردیا گیا۔

  • Monday May 12 2025 | 03:38 PM

    پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی

    ویب ڈیسک

    کراچی: بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی اس کے زبر دست اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔

    آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 9929 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس کو 117104 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

    کاروبار کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 10 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔

    آج ایک ہی دن میں اسٹاک مارکیٹ کے حجم میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • Monday May 12 2025 | 01:17 PM

    پاکستان بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت تاخیر کا شکار

    ویب ڈیسک

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کی بات چیت چند گھنٹے تاخیر سے دوچار ہے جو شام تک متوقع ہے۔

    اس سےقبل بھارتی میڈیا نےڈی جی ایم اوز بات چیت شرو ع ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

  • Monday May 12 2025 | 01:16 PM

    اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو پانی، دہشتگردی اور کشمیر پر بات ہوگی: وزیر دفاع

    اسپانسرڈ پوسٹ

    نمائندہ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تین میجر پوائنٹس ہیں، کشمیر، دہشتگردی اور پانی، یہ تین ایسے معاملات ہیں جو پچھلے 76 سال سے ان کی تاریخ ہے، ان تینوں معاملات پر بحث ہونی چاہیے، پاکستان دہشتگردی کا شکار سب سے بڑا ملک ہے، یہ ایک سنہری موقع ہے کہ دونوں ملک دہشتگردی کا مسئلہ حل کریں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے لیے یہ سنہری موقع ہے، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بات کرکے ایک اور پیشرفت کی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہیے۔

  • Monday May 12 2025 | 12:16 PM

    بھارتی فوج ہمیں ڈرا دھمکا نہیں سکتی، ملکی سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف

    ویب ڈیسک

    بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی کامیابی کے بعد پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بیانات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ملکی سالمیت اور خود مختاری کے حوالے سے بات کرنے سنا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہہ رہے ہیں الحمدللہ! تاریخ نے یہ ثابت کیا ہےکہ افواج پاکستان اور قوم ہر جارحیت کے خلاف پوری قوت سے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔

  • Monday May 12 2025 | 12:09 PM

    پاکستان نے واضح کردیا کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے: اعزاز چوہدری

    ویب ڈیسک

    جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 93 فیصد مسلمان آبادی تھی، گہری سازش کے تحت جموں کشمیر کا علاقہ پاکستان سے لیاگیا لیکن کل کے بعد سے پاکستان نے واضح کردیا کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے۔

    انہوں نےکہا کہ پاکستان کا جواب دیکھ کر بھارت خوفزدہ ہوا، بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان کے لیے بہتر ہوگا، بھارت جتنا جلدی سمجھے اس کے لیے اچھا ہے۔

  • Monday May 12 2025 | 11:00 AM

    پاکستان میں 12 غیر ملکی ائیرلائنز نے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کردیا

    ویب ڈیسک

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا ہے اور 12 غیر ملکی ائیرلائنز نے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کردیا جس سے صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ ملک بھر میں فلائٹ منسوخی کی تعداد کم ہوکر اب 50 ہوگئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ ملک بھر کے ائیرپورٹس پر اب فلائٹ آپریشن معمول پر آرہا ہے۔

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ حج فلائٹ آپریشن کو فوری طور پربحال کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق فلائی دبئی نے پاکستان کیلئے اپنا منسوخ فلائٹ آپریشن بحال کردیا اور فلائی دبئی کی آج کراچی، ملتان ، فیصل آباد اور کوئٹہ کیلئے 8 پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

  • Monday May 12 2025 | 10:50 AM

    پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، مودی حکومت کو مزیدکسی مہم جوئی کا آغاز نہیں کرنا چاہیے: بھارتی رکن پارلیمنٹ

    ویب ڈیسک

    بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاک فوج کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت بڑی فوج والا ملک ہے۔

    بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ششی تھرور نے کہا کہ کچھ دوستوں سے سنا ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، میں نہیں سمجھتا مودی حکومت کو مزیدکسی مہم جوئی کا آغاز کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبحال کرنے میں کچھ وقت لگے گا تاہم پاک بھارت جنگ بندی کی ستائش کرتا ہوں۔