-
14 June 2025 | 11:58 PM
جیو نیوز براہ راست
-
14 June 2025 | 06:47 PM
اردن فضائیہ نے اسرائیل کیجانب پرواز کرنیوالا ایرانی ڈرون مار گرایا
-
14 June 2025 | 05:35 PM
اردن، لبنان اور شام نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دیں
-
14 June 2025 | 05:31 PM
بریگیڈیئرجنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر
-
14 June 2025 | 05:24 PM
ایرانی فوج کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ
-
14 June 2025 | 04:22 PM
ایران کے مزید 3 جوہری سائنسدان اور 3 پاسداران انقلاب گارڈز کے اہلکار شہید
-
14 June 2025 | 03:58 PM
آئی ڈی ایف نے ایران کو پرائمری جبکہ غزہ کو سکینڈری وار فرنٹ قرار دے دیا
-
14 June 2025 | 02:17 PM
اسرائیل کا ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کےقریب حملہ
-
14 June 2025 | 01:40 PM
ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، وقت آگیا کہ اسے روکا جائے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
-
14 June 2025 | 01:16 PM
مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی: خواجہ آصف
-
Saturday Jun 14 2025 | 11:58 PM
جیو نیوز براہ راست
-
Saturday Jun 14 2025 | 06:47 PM
اردن فضائیہ نے اسرائیل کیجانب پرواز کرنیوالا ایرانی ڈرون مار گرایا
عرب میڈیا کے مطابق اردن کی فضائیہ نے ایرانی ڈرون کو عقبہ ریجن میں مار گرایا۔
عرب میڈیا کے مطابق اردنی مسلح افواج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے اسرائیلی حملےکے جواب میں لانچ کیےگئے ڈرونزکے اردنی علاقے میں گرنےکے خدشےکے تحت کی گئی۔
-
Saturday Jun 14 2025 | 05:35 PM
اردن، لبنان اور شام نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دیں
اردن، لبنان اور شام نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث بند کی گئی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ روز اردن، لبنان اور شام نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام آنے اور جانے والی پروازوں کی نقل و حرکت معطل کردی تھی۔
-
Saturday Jun 14 2025 | 05:31 PM
بریگیڈیئرجنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے آج ایک حکم نامے کے ذریعے جنرل ماجد موسوی کو ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا۔
پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر کے لیے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کی تعیناتی جنرل حاجی زادے کی شہادت کے بعد کی گئی ۔
-
Saturday Jun 14 2025 | 05:24 PM
ایرانی فوج کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ
ایرانی فوج نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
مھرخبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی فوج کے فضائی دفاعی یونٹ نے جدید اسرائیلی F-35 جنگی طیارے کو ملک کے مغربی فضائی حدود میں کامیابی سے مار گرایا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طیارے کا پائلٹ جہاز گرنے سے قبل نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم ایرانی کمانڈوز نے اسے گرفتار کرلیا۔
-
Saturday Jun 14 2025 | 04:22 PM
ایران کے مزید 3 جوہری سائنسدان اور 3 پاسداران انقلاب گارڈز کے اہلکار شہید
ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہےکہ اسرائیل کے تازہ حملے میں مزید 3 ایرانی جوہری سائنسدان شہید ہوگئے جس کے بعد شہید ہونے والے سائنسدانوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ زنجان شہر میں اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب گارڈزکے 3 اہلکارشہید ہوگئے۔
-
Saturday Jun 14 2025 | 03:58 PM
آئی ڈی ایف نے ایران کو پرائمری جبکہ غزہ کو سکینڈری وار فرنٹ قرار دے دیا
اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایران کو پرائمری جب کہ غزہ کو سکینڈری وار فرنٹ قرار دے دیا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ افواج کی تمام تر توجہ اب غزہ سے ہٹ کر ایران کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کے دو فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور کافی نقصان پہنچایا۔
-
Saturday Jun 14 2025 | 02:17 PM
اسرائیل کا ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کےقریب حملہ
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کےقریب حملہ کیا ہے جب کہ ایران کے مغربی علاقوں میں 3 مقامات پردھماکے ہوئے اور میزائل حملے کیے گئے۔
-
Saturday Jun 14 2025 | 01:40 PM
ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، وقت آگیا کہ اسے روکا جائے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ امن اورسفارتکاری کا بول بالا ہونا چاہیے۔
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، وقت آگیا ہے اسے روکا جائے۔
-
Saturday Jun 14 2025 | 01:16 PM
مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی: خواجہ آصف
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی بچوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، اسرائیل فلسطین کی تباہی میں ملوث ہے، اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون میں رنگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ برادر ملک ہے، ہمارے ایران کے ساتھ ایسے رشتے ہیں جس کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے، اسرائیل نے ایران ،فلسطین ،یمن کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے، مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور اپنے ایجنڈے کے تحت اپنے مفادات کا تحفظ کرتی رہی تو سب کی باری آئےگی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ زیادہ تر مسلم ممالک ملٹری طور پر بہت کمزور ہیں، او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے، مسلمان ممالک مل کر ایسی اسٹریٹیجی بنائیں جس سے اسرائیل کا مقابلہ کیا جا سکے۔
