LIVE

ملاعمر کا انتقال پاکستان میں ہوا نہ تدفین ،وزیردفاع

GEO URDU
August 07, 2015
 

اسلام آباد........وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملاعمر کا انتقال نہ تو پاکستان میں ہوا نہ ہی یہاں ان کی تدفین ہوئی ہے ، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے ان کا کہنا تھاکہ اگر افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات اچھے نوٹ پر ختم ہوئے تو یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہوگی ۔ مذاکرات میں امریکا اور چین بطور مبصر شرکت کررہے ہیں۔