LIVE

فوج اور رینجرز نے پنجاب بھر میں 5آپریشن کئے،ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک
March 28, 2016
 

راولپنڈی ..... آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا،جس میں سانحہ لاہور کی تفتیش میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوج اور رینجرز نے پنجاب میں 5آپریشنز کئے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ لاہور ،فیصل آباد اور ملتان میں گزشتہ رات سے اب تک 5آپریشن کئے ہیں ،تمام ہی کارروائیاں فوج اور رینجرز کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کی گئیں۔

آرمی چیف کو بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے آپریشن میں مشتبہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ، جن سے اسلحہ و بارود کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی ۔