LIVE

برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہوجائے، ٹرمپ

ویب ڈیسک
June 20, 2016
 

 


امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجانا چاہیے۔


ایک اخبار کوانٹرویو دیتےہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طورپر برطانیہ کےیورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے حق میں ہیں تاہم وہ برطانوی شہری نہیں ،یہ صرف ان کی رائے ہے۔


انہوں نے کہا کہ اگر وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں امریکی صدرمنتخب ہوئے تو وہ برطانیہ کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے بہتر اچھے تعلقات رکھنا چاہیں گے۔