بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان صرف فلم انڈسٹری کے ہی بادشاہ نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ان کا رہن سہن کسی بادشاہ سے کم نہیں ہے۔
جی ہاں،شاہ رخ خان کونئی نت اور جدید گاڑیاں رکھنے کا شوق تو تھا ہی لیکن اب ان کی اس کلیکشن میں ایک اور جدید گاڑی کا اضافہ ہوگیا ہے۔کنگ خان نے حال ہی میں بی ایم ڈبلیو آئی ایٹ خریدی ہے جس کی قیمت تقریباً 2کروڑ روپے مالیت ہے۔
گزشتہ روز یہ گاڑی جب ان کے گھر منت پہنچی توشاہ رخ خان سے رہا نہ گیا بلکہ فوراً ہی اس گاڑی کی سواری کرنے نکل پڑے۔
واضح رہے کنگ خان کے پاس یہ پہلی بی ایم ڈبلیو نہیں بلکہ اس سے قبل بی ایم ڈبلیو سیون سیریس،بی ایم ڈبلیو سکس سیریز سمیت کئی جدید گاڑیاں بھی ان کے زیر استعمال ہے۔