LIVE

افغانستان کا سات رُکنی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

ویب ڈیسک
June 20, 2016
 

 


طورخم سرحد کشیدگی معاملے پر افغانستان کا سات رُکنی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وفد کے ساتھ ملاقات میں سرحد پر جاری کشیدگی اور بارڈر مینجمنٹ کےحوالے بات چیت کی جائے گی ۔


دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق افغان ڈپٹی وزیر خارجہ حکمت کرزئی کی صدارت میں سات رُکنی وفد اسلام آباد پہنچے گا ۔ بیان کے مطابق پاکستان کو امید ہے کہ مذاکرات سے دونوں ملکوں میں امن کے قیام کو فروغ ملے گا۔