LIVE

پاکستان کیخلاف افغان سفیر کے الزامات بےبنیادہیں،ملیحہ لودھی

ویب ڈیسک
June 22, 2016
 

 


سلامتی کونسل میں افغان صورتحال پر پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےخلاف افغان سفیر کی جانب سے لگائے گئےالزامات بےبنیادہیں۔


افغانستان کے مسائل کو حل کرنا افغان حکومت کی ذمے داری ہے۔افغانستان اپنے مسائل خود حل کرے، دوسروں کو ملوث کرنا بند کرے۔


ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پناہ لینے والے دہشت گردوں کو افغان حکومت پاکستان کے حوالے کرے۔پاکستان سےفرارہوکرافغانستان میں پناہ لینےوالوں کےٹھکانوں کوختم کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ افغان مہاجرین آج بھی پاکستان میں ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حدود میں ڈرون حملہ ملک کی خودمختاری پرحملہ ہے۔ڈرون حملے نے بھی مذاکرات کی صورتحال کو خراب کیا۔ڈرون حملے نے بہت سے اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔


ملیحہ لودھی نے کہا کہ مذاکرات کےذریعے مسائل حل کرنے کی پاکستانی کوششوں کو سبوتاژ کیاگیا۔افغانستان میں امن مذاکرات کی کوششوں کوسال میں دوبارسبوتاژکیاگیا۔


انہوں نے سوال کیا کہ عالمی برادری افغانستان کےمسئلہ کا مذاکرات سےحل چاہتی ہےیافوجی کارروائی سے۔سرحدپرمؤثراورمنظم کنٹرول سےہی دہشتگردوں کی آمدورفت روکی جاسکتی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بارڈر کو ریگولیٹ کرنےکوغیرقانونی کہناکسی صورت مناسب نہیں۔پاکستان کسی کی بھی جانب سے خودمختاری اورسالمیت کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرےگا۔


ملیحہ لودھی نے افغانستان میں ہلاکتوں اور دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ۔