کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواء کے بعد پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔کریک ڈائون میں 100 سے زائد افرادکو گرفتارکرکے 80 سے زائد مقدمات درج کر لئے۔
دوسری جانب اغوا کار بیریسٹر اویس شاہ کو لے کر سات پردوں میں جا چھپے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں، اغوا کا مقصد کیا ہے، اغوا کار کون ہیں، کار کس کی تھی، نمبر پلیٹ اصلی تھی یا جعلی، سوالات بہت ہیں لیکن جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔