لاہورکی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کیس کی کارروائی روکنے کا فیصلہ 20جولائی تک مؤخر کردیا۔
اداکارہ میرا نے لاہورکی کینٹ کچہری میں نکاح پر نکاح کیس کی کارروائی کالعدم قراردینے کی درخواست دائر کررکھی ہے،اداکارہ میرا اور ان کے شوہر ہونے کے دعوےدارعتیق الرحمٰن آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت نےیہ قرار دیتےہوئےکہ فیصلہ ادکارہ میرا اور عتیق الرحمٰن کی موجودگی میں سنایاجائے گا،مقدمے کی کارروائی روکنے کا فیصلہ 20جولائی تک مؤخر کردیا۔