LIVE

سعودی عرب : عید کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک
July 04, 2016
 

عید کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب میں اجلاس آج شام ہو گا ۔سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل نےشہریوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے ۔


سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل نےاپیل کی ہےکہ شہری چانددیکھنےکیلئےدوربین اور سادہ طریقہ اپنائیں اور چاند نظرآنےکی صورت میں قریبی سرکاری ادارے یا عدالت پہنچ کرشہادتیں قلمبندکرائیں۔


دوسری جانب ماہرین فلکیات نےپیشگوئی کی ہےکہ اس سال رمضان المبارک کاچاند30 دن مکمل کرےگااور عیدالفطر6جولائی بروز بدھ کوہوگی۔