LIVE

وزیراعظم کا ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان

TICKER
July 09, 2016
 


وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے عبدالستارایدھی کےانتقال پرایک روزہ قومی سوگ کااعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے عبدالستار ایدھی کے لیے ایک اور نشان امتیاز کا بھی اعلان کیا۔


وزیراعظم نے کہا کہ ایدھی صاحب کی تدفین مکمل قومی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔


نواز شریف نے کہا کہ عبدالستارایدھی نے پاکستانی عوام کی زندگیوں کو تبدیل کیا،انھوں نے انتھک خدمت کے ذریعے ہزاروں زندگیوں کو بچایا،تمام کامیابیوں کے باوجود وہ ایک سادہ مزاج آدمی تھے۔


وزیراعظم نے بابائے خدمت کےانتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان اور ان کے لیے ایک اور نشان امتیاز کا بھی اعلان کیا۔