LIVE

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا میڈیا ٹرائیل جاری

ویب ڈیسک
July 10, 2016
 

 


بنگلہ دیش دھماکوں کو بہانہ بنا کر بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا میڈیا ٹرائیل جاری ہے،ساتھ ہی بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کے مالی اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی ہے ۔


ذاکر نائیک کے خلاف بھارتی میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہے، بھارتی حکومت نے ذاکرنائیک کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کے مالی اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی ہے۔


بھارتی تفتیشی اداروں نے ذاکر نائیک کے ممبئی میں موجود تعلیمی اداروں اور اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کے فنڈز کے حوالے سے بھی تفتیش تیز کردی ہے۔


ساتھ ہی ذاکر نائیک نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر اپیل کی ہے کہ ان کے مسلمان بہن بھائی میڈیا ٹرائل کے خلاف ان کو سپورٹ کریں ۔