LIVE

قندیل بلوچ کی میت نماز جنازہ کیلئےڈیرہ غازی خان پہنچا دی گئی

ویب ڈیسک
July 17, 2016
 

ماڈل قندیل بلوچ کی میت کو ڈیرہ غازی خان میں آبائی علاقے شاہ صد ر دین پہنچا دیا گیاہے اور کچھ ہی دیر میں ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کی جائےگی ۔


گزشتہ روز ملتان کے علاقہ مظفر آباد میں قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔


نشتر اسپتال ملتان سے قندیل بلوچ کی لاش اُن کے والد ، والدہ اور بہن نے وصول کی تھی ۔