LIVE

1939کی اسپورٹس کار’الفا رومیو‘نیلامی کے لئے پیش

ویب ڈیسک
July 22, 2016
 

 


امریکا میں سن 1939 میں دوسری جنگ عظیم سے پہلے استعمال ہونے والی جدید اسپورٹس کار’ 'الفا رومیو‘کو نیلامی سے قبل نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کار 15ملین ڈالر میں نیلام ہونے کا امکان ہے جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہوگا ۔ یہ نیلامی Sotheby'sآکشن ہاؤس کے تحت اگلے ماہ کیلیفورنیا میں کی جائے گی۔


اگر یہ گاڑی 15ملین ڈالر میں نیلام کردی گئی تو اب تک دوسری جنگ عظیم سے قبل استعمال ہونے والی یہ پہلی فروخت شدہ مہنگی ترین گاڑی ہوگی۔