LIVE

کابل دھماکے:اشرف غنی اور نواز شریف کی مذمت

GEO URDU
July 23, 2016
 

 


افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان دارالحکومت کابل میں آج ہونے والے خودکش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


اشرف غنی کا کہنا ہے کہ دھماکے کا شکار ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہیں،دہش تگردوں نے شہریوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا۔


وزیراعظم نوازشریف نے کابل میں ہونے والوں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست رہا ہے۔