LIVE

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ، خوراک اور ادویات کی قلت

GEO URDU
July 24, 2016
 

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل پندرہویں روز بھی کرفیو رہا، بھارتی وزیرداخلہ کی آمد کے خلاف کئی علاقوں میں مظاہرے کیے گئے، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہدا کی تعداد 50 سے زیادہ ہوگئی ، ہزاروں زخمی اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ خوراک اوردواؤں کی قلت پید اہوچکی ہے۔


مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 15ویں روز بھی کرفیو رہا، بھارتی وزیرداخلہ کی آمد کے خلاف کئی علاقوں میں مظاہرے کیے گئے، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہدا کی تعداد 50 سے زیادہ ہوگئی ، ہزاروں زخمی اسپتالوں میں داخل ہیں ۔


بھارتی وزیرداخلہ کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقع پر مظاہروں کے خوف سے اہم راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا، فوج کی بھاری نفری سڑکوں پر گشت کرتی رہی، پھر بھی کچھ علاقوں میں مظاہرین باہر نکلے تو بھارتی فورسز نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس برسا کر انھیں منتشر کردیا۔