LIVE

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ آج دورہ ایران پر روانہ ہونگے

GEO URDU
July 24, 2016
 

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ آج ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔


ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ ایرانی حکومت کی دعوت پر جارہے ہیں، وزیراعظم نے ناصر جنجوعہ کے دورہ ایران کی منظوری دی ہے ۔


ترجمان وزیر اعظم ہاوس کےمطابق ایران پاکستان کا قریبی برادر اور اہم ہمسائیہ ملک ہے ،مشیر قومی سلامتی کا دورہ ایران انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔