LIVE

امجد صابری کیس میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ،پولیس چیف

ویب ڈیسک
July 24, 2016
 

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ امجد صابری قتل کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی،تفتیش کوخراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ امجد صابری کیس میں ملوث کسی ملزم کی تصویر پولیس نےجاری نہیں کی ہےتاہم ان کا کہنا تھا کہ
امجد صابری کیس میں کئی لوگوں کو حراست میں لیا تھا جنھیں ثبوت نہ ملنے پررہا کر دیاگیا ہے۔


پولیس چیف نے مزید بتایا کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے، اس میں کسی بھی خبرسےتفتیش متاثر ہو سکتی ہے۔۔