LIVE

چین: سفاری پارک میں شیر کے حملے کی وڈیو سامنے آگئی

NGT
July 24, 2016
 

 


چین کے سفاری پارک میں سفاری ٹور کے دوران ایک خاتون کا باہر نکلنا دوسری خاتون کو مہنگا پڑگیا، خاتون پر شیر کے حملے کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آگئی ، حملے میں ایک خاتون سیاح ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

خاتون کار کے پاس کھڑی تھیں جب شیر نے پیچھے سے حملہ کردیا اور اسے گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگا، کار میں موجود شخص نے بھاگ کر خاتون کی مدد کرنے کی کوشش بھی کی۔


اسی دوران گاڑی میں موجود ایک اور خاتون مدد کے لیے باہر آگئیں اور بدقسمتی سے دوسری خاتون کو ایک اور شیر نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔