LIVE

نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب پارٹی قیادت کریگی،مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
July 25, 2016
 


وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب پارٹی قیادت کریگی، لیڈر شپ کے ہر فیصلے کو لبیک کہوں گا۔


کراچی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے ان کا نام تو صرف میڈیاہی لے رہا ہے۔


پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اگر ان کو نامزد کیا تو وہ پارٹی کی توقعات پر پورے اتریں گے، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا ورکر ہوں پارٹی جس پوزیشن میں چاہے گی کام کروں گا۔


مراد علی شاہ نے کہا کہ دبئی میں پیر پگارا سے ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔