LIVE

عمران میڈیا کے بجائے گرائونڈ پرکارکردگی دکھائیں، پرویز رشید

ویب ڈیسک
July 25, 2016
 

 


وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان میڈیا پرکارکردگی دکھانے کے بجائے گرائونڈ پردکھائیں، عمران خان اور پرویزخٹک اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکے ہیں۔


پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے3سال حکومت گرانے کی کوشش میں صرف کیے، مسلم لیگ ن کی کارکردگی نےسازشی ٹولےکوسوچنے پرمجبور کیا، تحریک انصاف کی صفوں میں ہلچل ن لیگ کی کامیابیوں کی وجہ سے ہے۔