LIVE

دمشق: کار بم دھماکے میں کئی افراد زخمی

ویب ڈیسک
July 26, 2016
 

دہشت گردی کا شکار شام میں ایک اور کارروائی، دمشق میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔شام کے شہر دمشق کے مرکز میں پولیس ڈسٹرکٹ کے قریب کار بم دھماکے کے باعث کئی افراد زخمی اور وسیع پیمانے پر نقصان ہوا۔


شہر کے علاقے Umayyad Square میں سکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ انسانی حقوق کے لئے برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری کے مطابق دھماکا ایک ایرانی اسکول کے قریب کیا گیاہے۔


حملے میں جانی نقصان ہونے کا بھی امکان ہے۔دھماکے کی ذمہ داری ایک شدت پسند گروپ کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔