LIVE

گندم کو لیکر پنجاب حکومت اور کسانوں میں معاملات طے نا ہوسکے، کسانوں کا کل احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک
May 01, 2024
 

چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینےکا سلسلہ شروع کیا جائے گا: ذرائع محکمہ خوراک پنجاب/ فائل فوٹو

لاہور: گندم کی خریداری کے معاملے پر پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان معاملات طے نہ پاسکے۔

صوبائی محکمہ خوراک کے ذرائع کا بتانا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینےکا سلسلہ شروع کیا جائے گا جب کہ فلور ملز سیڈ ملز اور  آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی بے حسی کے خلاف کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے اور کسانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ 

پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔