LIVE

لاہور:حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک
July 26, 2016
 

 


لاہور میں فیروز پور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔


حادثہ فیروزپور روڈ پر گلاب دیوی اسپتال کے قریب پیش آیا ،پولیس کے مطابق والٹن کا رہائشی نوجوان فیصل کسی کام سے موٹرسائیکل پر فیروزپور روڈ سے گزر رہا تھا کہ ایک ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی۔


زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فیصل موقع پر چل بسا ،پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور سجاد کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔