LIVE

شاہ زیب قتل :شاہ رخ جتوئی کی فوری سماعت کیلئے درخواست منظور

GEO URDU
July 26, 2016
 

 


شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے ملزم شاہ رخ جتوئی کی سزا کے خلاف اپیل کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی ہے۔


شاہ زیب قتل کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،ملزم شاہ رخ جتوئی کی سزا کے خلاف اپیل کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئےپراسیکیوٹر ودیگر کو سترہ اگست کیلئے نوٹس جاری کردیے۔


ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت 2014 سے التواء کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ شاہ زیب قتل کیس میں اے ٹی سی نے شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔