قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ خاندان کے لوگوں نے قندیل بلوچ کے قتل کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی۔
تفتیشی ٹیم نے قندیل کے ایک اور بھائی عارف کو بھی نامزد کردیا ہےجو روز گار کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہے، ایک اور رشتے دار ظفر کا نام بھی مقدمے میں شامل کرلیا گیا ہے۔
مقتولہ کا بھائی وسیم اور کزن حق نواز پولیس کی تحویل میں ہیں، قتل سے پہلے عارف نے حق نواز اور وسیم سے مسلسل رابطے کیے، قندیل کے والد کو مدعی بنانا منصوبے کا حصہ تھا۔
والد نے بعد میں مقدمے میں نامزد ملزمان کو معاف کرنا تھا، پولیس عارف کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کی خواہش مند ہے۔