LIVE

فاروق ستار کی پریس کانفرنس نورا کشتی نہیں تھی، خورشید شاہ

GEO URDU
August 24, 2016
 

 

 

 

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس نورا کشتی نہیں تھی،انہوں نے درست انداز میں مؤقف پیش کیا۔

خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ شدید سیاسی دباؤ تھا۔

انہوںنے کہا کہ لندن کی پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی،لندن کی جماعت پوری کوشش کرے گی کہ اختیارات کراچی منتقل نہ ہوں، الطاف حسین کے پاس ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو بھارتی لابی کا حصہ ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ حکومت نے بھی پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔