LIVE

کراچی:فائرنگ سے زخمی فوجی جوان جاں بحق

ویب ڈیسک
August 25, 2016
 

کراچی میں لکی اسٹار کے قریب ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے ڈکیتوں کی فائرنگ سے فوجی جوان شہید ہوگیاجبکہ واردات میں ملوث ایک ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ ثاقب اسمعیل کے مطابق لکی اسٹار کے قریب دو ڈکیت رکشے میں سوار دو بھائی مہیش کمار اور پون کمار کو لوٹ رہے تھے ۔

سادہ کپڑوں میں ملبوس فوجی جوان نے ملزمان کو روکاجس پر ملزمان نے فوجی جوان پر فائرنگ کردی،جس سے سپاہی امجد شہید ہوگیاجبکہ رکشہ میں سوار دونوں بھائی بھی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔