LIVE

لندن:بانی متحدہ کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ

ویب ڈیسک
August 28, 2016
 

 

متحدہ کے بانی قائد کی لندن میں رہائش گاہ کے باہر پاکستانی کمیونٹی نے مظاہرہ کیا اور برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ تشدد پر اکسانےوالےشخص کے خلاف کارروائی کرے۔

لندن کےعلاقے مل ہل میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی قائد الطاف حسین کےخلاف ان ہی کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کیاگیا۔

مظاہرین کامطالبہ تھاکہ برطانوی حکومت ٹیکس دینےوالوں کاپیسہ ضائع نہ کرے، بلکہ پاکستان میں تشددپر اکسانےوالے شخص کےخلاف کارروائی کرے۔ مظاہرین نےالطاف حسین کی گرفتاری تک ہر ہفتےاسی مقام پر احتجاج کا بھی اعلان کیا۔