LIVE

پنجاب بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کا انٹری ٹیسٹ جاری

ویب ڈیسک
August 28, 2016
 

 

میڈیکل کالجوں میں داخلے کےلیے پنجاب بھر میں طلبہ کے انٹری ٹیسٹ جاری ہیں،جس میں 56 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لےرہے ہیں ۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ کےلیے پنجاب کے 13شہروں میں 27 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں،جن کے گرد دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

وائس چیئرمین یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز پروفیسر محمد اسلم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ نتائج کا سرکاری اعلان ایک ہفتےبعد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میں شریک 56ہزار اسٹوڈنٹس میں سے 36ہزار سے زائد طالبات بھی شامل ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کا اعلان آج رات 8 بجے تک کردیا جائےگا ۔