LIVE

لاتعلقی کافی نہیں ،متحدہ کے ارکان اسمبلی مستعفی ہوں،نعیم الحق

ویب ڈیسک
August 28, 2016
 

تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ فاروق ستار اور ان کے ساتھی اسمبلیوں سے فوری مستعفی ہوں، ان کا الطاف حسین سے محض اظہار لاتعلقی کافی نہیں۔

ایک بیان میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ فاروق ستار سمیت متحدہ قومی موومنٹ کو 2013 ءمیں الطاف حسین کا مینڈیٹ میسر آیا، فاروق ستار اور متحدہ کے اراکین اسمبلیوں میں الطاف حسین کی نمائندگی کرتے تھے،اگروہ واقعی بانی قائدسے فاصلہ اختیار کرچکے ہیں تو ازسرنو عوام سے رجوع کریں۔

ان کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم پاکستان اسمبلیوں سے مستعفی ہو کر نئے سرے سے الیکشن لڑے، محض نمائشی اظہار لاتعلقی سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر متحدہ رہنما مستعفی نہیں ہوتے تو سمجھیں گے کہ پس منظر میں بانی متحدہ سے روابط برقرار ہیں۔