LIVE

بھارت: زیادتی کے بعد خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

ویب ڈیسک
August 28, 2016
 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں خاتون کے ساتھ زیادتی اور تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کانپور ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ،تین ملزمان نے الہٰ باد سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ خاتون سے زیادتی کے بعد تیزاب پھینک دیا، جس سے اس کی آنکھیں اور چہرہ بری طرح جھلس گیا۔

خاتون کو3 اسپتالوں نے داخل کرنے سے انکار کردیا ، جس کے بعد چوتھے اسپتال میں داخلہ ملا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔