بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور ڈبلز ٹائٹل جیت لیا،نیوہیون میں ثانیہ اور مونیکا کی جوڑی نے ڈبلز ایونٹ جیتا تو سنگلز کا ٹائٹل Agnieszka Radwanskaکے نام رہا ۔
نیوہیون میں کھیلے گئے فائنل میں پولینڈ کی Agnieszka اور یوکرائن کی Elina Svitolina کے درمیان پہلا سیٹ یکطرفہ رہا۔Agnieszka نے سیٹ چھ ایک کے اسکور سے جیتا،دوسرے سیٹ میں Elina فارم میں آئیں، ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن ٹائی بریکر پر شکست کھا گئیں ۔
ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اوررومانیہ کی مونیکا کی جوڑی کامیاب رہی ،ثانیہ اور مونیکا نے یوکرائن اور تائیوان کی کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کو سات پانچ اور چھ چار کے اسکور سے شکست دی اور تائٹل اپنے نام کیا۔