LIVE

محمد حفیظ انجری کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ویب ڈیسک
August 30, 2016
 

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ دورہ برطانیہ میں انجری ہونے پر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر محمد حفیظ نے میڈیا سے کسی قسم کی گفتگو کرنے سے گریز کیا۔

محمد حفیظ کو دورہ برطانیہ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا اور اب ان کی جگہ محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔