LIVE

تارکین وطن کیلئے ٹرمپ کی پالیسی میں نرمی نہیں ہوگی، ڈونلڈ جان ٹرمپ

ویب ڈیسک
August 31, 2016
 

ڈونلڈ ٹرمپ کے تارکین وطن سے متعلق متضاد بیانات کے باعث ان کی پالیسی واضح نہیں ہوسکتی تھی لیکن ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ جان ٹرمپ جے آر نے ریپبلکن صدارتی امیدوار کی پالیسی کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن پالیسی سخت رہے گی۔

نیوز چینل کو دیئے گئے انٹریو میں ٹرمپ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ شہروں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے نچلی سطح پر اقدامات کرنے کے ساتھ اپنی سرحد کو محفوظ بنانا پڑے گا۔