LIVE

قندیل بلوچ قتل کیس:ملزمان کی درخواست ضمانت دائر

ویب ڈیسک
September 09, 2016
 

 

قندیل بلوچ قتل کیس میں دو ملزمان ظفر اور باسط نے درخواست ضمانت بعد از گرفتار دائر کر دی ہے، ملزمان کا مؤقف ہے کہ ان کا قتل میں کوئی کردار نہیں ہے ۔

قندیل بلوچ قتل کیس میں دو ملزمان قندیل کے رشتہ دار ظفر اور ٹیکسی درائیور عبدالباسط کے وکلا نے ان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی ہے۔

درخواست کے مطابق ملزمان کا کہنا ہے کہ ان کا قندیل بلوچ کے قتل میں کوئی کردار نہیں ہے اور انہیں بلاجواز قتل کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے ، عدالت نے مقدمہ کی تفتیشی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے ۔