LIVE

عابد شیرعلی نےمیرے بل پربجلی چورلکھ دیا ، شیریں مزاری کا الزام

ویب ڈیسک
September 20, 2016
 

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ کی سربراہی والی کمیٹیوں سےدیگرجماعتوں کےارکان کوانصاف نہیں ملتا۔

شیریں مزاری نے الزام لگایا کہ کیس عدالت میں تھا اس کے باوجود آئیسکو نے میرے گھر کی بجلی کاٹ دی ،عابد شیرعلی نےمیرا بجلی کا بل جاری کر کے بجلی چورلکھ دیا۔

شیری مزاری نے کہا کہ ن لیگ کی سربراہی والی کمیٹیوں سےدیگرجماعتوں کےارکان کوانصاف نہیں ملتا،پی ٹی آئی کی 2 تحریک استحقاق مسترد ہوچکی ہیں ۔ چیئرمین کمیٹی کا رویہ جانبدارانہ تھا ۔

شیریں مزاری نے واضح کیا کہ کیس عدالت میں ہونے کے باوجود آئیسکو نے ان کے گھر کی بجلی کاٹی جبکہ عابد شیرعلی نے سوشل میڈیا پر انھیں بجلی چورلکھا ۔ شاید اسی لیے ان کی تحریک استحقاق رد کی گئی ۔