LIVE

اکنامک کوریڈور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا،شہباز شریف

GEO URDU
September 23, 2016
 

 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ اکنامک کوریڈور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے، دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونےدیا جائے گا ۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل یوبورن نے لاہور میں ملاقات کی ،جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور کوریڈور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں چین کا بےپناہ ساتھ قابل تعریف ہے، سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان کی قسمت بدل جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے خلاف دشمن کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا جائے گا ۔اس موقع پر چینی قونصل جنرل یوبورن نےبھی اس توقع کا اظہار کیا کہ سی پیک منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں گے۔