LIVE

پاک بھارت کشیدگی: مسافروں میں کمی، بکنگ منسوخ

ویب ڈیسک
September 24, 2016
 

امین حفیظ/ نوین علی .... پاک بھارت حالیہ کشیدگی کےباعث دونوں ملکوں کے درمیان مسافروں کا آنا جانا انتہائی کم ہو گیا ہے، کئی مسافروں نے ٹرین اور بسوں پر ایڈوانس بکنگ منسوخ کرانا شروع کردی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے والوں کی تعداد دن بدن کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

دوستی بس جس کی بکنگ ایک سے دوہفتہ ایڈوانس ہو رہی تھی، وہ انتہائی کم ہوگئی ہے اورصرف 20 سے 25 مسافر لاہور سے دہلی کا سفر کر رہے ہیں جبکہ لاہور اور امرتسر کے درمیان چلنے والی بس تقریبا ًخالی آ جا رہی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی سے قبل سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے تقریباً5 سو مسافروں کا آنا جانا لگا رہتا تھا، اب اس ٹرین کے مسافروں کی تعداد بھی کم ہو کر 150 کے قریب رہ گئی ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان مال گاڑیوں کے ذریعے تجارت معمول کے مطابق چل رہی ہے، تاہم مال گاڑیوں کی سیکورٹی بھی اتنہائی سخت کردی گئی ہے۔