دنیا بھر میں کئی لوگ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے نت نئے اور انوکھے کام سرانجام دے کر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاہم فرانس کے ایک معروف دکاندار نے مختلف اقسام کے پنیر کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا پلیٹر بناکر نا صرف عالمی ریکارڈ قائم کیابلکہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکار ڈ میں بھی درج کرالیاہے۔
فرانس کے شہر نینسی کی ایک معروف پنیر شاپ کے مالک نے 730مختلف نوعیت کے پنیر کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا پلیٹر تیار کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
واضح رہے اس سے قبل دنیا کی سب سے بڑا پنیر پلیٹر کا ریکارڈ چین کے پاس تھا۔