LIVE

پولیس کی لودھراں اور کراچی میں کارروائی،2 مغوی بازیاب

ویب ڈیسک
September 25, 2016
 

شہادت حسین...ملتان پولیس کی اسپیشل ٹیم نے لودھراں اور کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے دو مغوی لڑکا اور لڑکی کو بازیاب کرالیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے گُل گشت کی رہائشی 14 سالہ لڑکی کو دو روزم قبل دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے اغواکیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے لودھراں کے علاقے دنیا پور میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی لڑکی کو بازیاب کرالیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے 2 خواتین سمیت 3 اغواء کاروں کو بھی گرفتار کرلیاہے۔ پولیس نے دوسری کارروائی کراچی کے علاقے کلفٹن میں کی جہاں سے پولیس نے ملتان کے علاقے بستی ملوک کے 14 سالہ رہائشی لڑکے حذیفہ کو بازیاب کیاتھا۔